.سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک ایک بار پھر اپنے صارفین کیلئے جدید اور دلچسپ ایپلی کیشن متعارف کروانے جارہی ہے۔
فیس بک نے چہرہ تبدیل کرنے والی میسکیوریڈ نامی ایپ خرید لی ہے جس کے ذریعے صارفین ظاہری چہرے کوباآسانی تبدیل کر سکیں گے۔
اس ایپ کے ذریعے نہ
صرف فیس بک صارفین اپنے چہرے کو کارٹون کردار میں تبدیل کرسکیں گے بلکہ چہرے پر با آسانی میک اپ بھی کیا جاسکے گااورویڈیو چیٹ کے دوران بھی مختلف فیچرز کیلئے استعمال کئے جاسکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 2013میں فیس بک نے اس ایپ کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کمپنی کو 3بلین ڈالر کی آفر کی تھی تاہم بیلاروس کی کمپنی نے اسے مسترد کردیا تھا۔